ایران کا جوابی اقدام،امریکہ کے ساتھ ایساکام کردیا جس کا کوئی دوسرا ملک سوچ بھی نہیں سکتا

26  مارچ‬‮  2017

تہران(آئی این پی) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی پاداش میں ایران نے15 امریکی کمپنیوں کا پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے جن امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں ان پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل سے تعاون کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔یہ بات واضح نہیں کہ جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ ایران

کے ساتھ کوئی لین دین کررہی تھیں یا نہیں اور ایران کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں سے متاثر ہوں گی بھی یا نہیں۔جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ریتھیون بھی شامل ہے اور ایران وزارت خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں کے ملک میں موجود تمام اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے اور کسی کو بھی ان سے رابطہ یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ایران نے یہ اقدام امریکا کی جانب سے 30 غیر ملکی کمپنیوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے دو روز بعد اٹھایا ہے۔امریکا نے گزشتہ دنوں دنیا بھر کی 30 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان پر میزائل پروگرام کے لیے حساس ٹیکنالوجی ایران کو فراہم کرنے اور ایران، شمالی کوریا اور شام پر عائد برآمداتیان پر میزائل پروگرام کے لیے حساس ٹیکنالوجی ایران کو فراہم کرنے اور ایران، شمالی کوریا اور شام پر عائد برآمداتی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ایران کی 13 شخصیات اور 12 کمپنیوں پر پابندی لگائی گئیں تھیں۔اس کے جواب میں ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کرے گا جو دہشت گرد تنظیمیوں کو بنانے اور ان کی معاونت میں ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…