امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا

19  مارچ‬‮  2017

وا شنگٹن (آن لائن)نیویارک میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی گاڑی میں سے بظاہر وہ لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور دیگر حساس معلومات موجود تھیں۔خفیہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ یہ انکرپٹڈ لیپ ٹاپ گزشتہ روز غائب کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس لیپ ٹاپ میں ڈیموکریٹک کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے مجرمانہ انکوائری کی

تفصیلات موجود تھیں۔پولیس وہاں پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خفیہ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارا ایک اہلکار اس مجرمانہ عمل کا نشانہ بنا ہے جس میں ہمارے ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ہے۔‘ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ’اس لیپ ٹاپ میں کئی سکیورٹی لیئرز جن میں فل ڈسک انکرپشن شامل ہے لگائی گئی ہیں‘اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تمام اشیا کو گاڑی میں رکھے ہوئے ایک بیگ میں سے چوری کیا گیا۔ بعد میں بیگ تو مل گیا لیکن اس میں لیپ ٹاپ موجود نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…