ڈرون حملے،ٹرمپ اوباما سے دو نہیں بلکہ چار ہاتھ آگے نکلے،بڑا حکم جاری،پاکستان سمیت متعددممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

14  مارچ‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے اختیارات دے دیا، سی آئی اے حملے کرنے کا آزادانہ اختیار ہوگامنگل کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے اختیارات دے دیئے ہیں جبکہ یہ اختیارات پہلے صرف امریکی محکمہ دفاع کے پاس تھے۔امریکا وہ پہلا ملک ہے جس نے صدر جارج ڈبلیو بش کے زمانے

میں اپنے پریڈیٹر اور ریپر نامی غیر انسان بردار طیاروں (یو اے ویز)کو میزائلوں سے لیس کرکے حملوں میں استعمال کرنا شروع کیا۔ دیگر ممالک کے مقامی ڈرون پروگراموں کو دیکھتے ہوئے بارک اوباما نے ڈرون حملوں کا اختیار صرف امریکی محکمہ دفاع(پنٹاگون)تک محدود رکھا تھا لیکن ٹرمپ نے یہ پالیسی ایک بار پھر تبدیل کردی ہے جس کے بعد سی آئی اے نہ صرف مختلف ممالک میں ڈرون حملے کرسکے گا بلکہ اسے یہ حملے کرنے کا آزادانہ اختیار بھی ہوگا۔پنٹاگون، سی آئی اے اور وائٹ ہاس نے اس خبر پر فی الحال کوئی ردِعمل یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نئے فیصلے کے ذریعے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دورِ حکومت میں سی آئی اے کا کردار محدود رکھنے کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی آگئی ہے۔اس نئے فیصلے کے ذریعے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دورِ حکومت میں سی آئی اے کا کردار محدود رکھنے کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی آگئی ہے جولائی 2016 میں امریکی حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ اس کے ڈرون حملوں سے ان ممالک میں بھی 116 عام شہری ہلاک ہوئے جہاں امریکا کو مخالفین یا دہشت گردوں سے جنگ کا سامنا نہیں تھا۔واضح رہے کہ خطے میں افغانستان اور پاکستان ہی دو ایسے ممالک ہیں جن میں امریکی ڈرون حملے ہوتے رہے ہیں اور ٹرمپ کے نئے احکامات کے بعد پاکستان کیلئے بھی تشویشناک صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…