’’اعجازخان‘‘پاکستان سے امریکہ کیا کچھ سمگل کرتارہا؟ حیرت انگیزانکشافات20 سال قید کی سزا کا سامنا

13  مارچ‬‮  2017

الیگزینڈریا(آئی این پی) پاکستان سے قیمتی نوادرات امریکا اسمگل کرنے کے مجرم قرار دیئے جانے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو امریکا کی وفاقی عدالت 20 برس قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع میں امریکی اٹارنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ اعجاز خان کو 5 مئی کو سزا سنائی

جائے گی۔الیگزینڈریا کی عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری اعجاز خان قدیم نوادرات امریکا اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔اسمگل کیے گئے نوادرات میں قدیم مٹی کے برتن اور کانسی کے ہتھیار شامل ہیں۔امریکی عدالت کے عائد کردہ الزامات میں اعجاز خان پر ایک اور الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنے 57 سالہ ساتھی ویرا لاٹ کے ساتھ مل کر امریکی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔پاکستان سے امریکا اسمگل کیے گئے نوادارت مختلف مقامات سے چرائے گئے ہیں، جن میں پاکستان کے کشمیر سمست نامی غار میں بنے گرجا گھر سے چرائے ہوئے سکے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ کانسی کے یہ سکے اور غاروں سے ملنے والے نوادرات گندھارا میں ایک خودمختیار سلطنت کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو قریبا 500 سال ساتھ جزوی طور پر علیحدہ سلطنت رہی۔عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات واضح کرتے ہیں کہ اعجاز خان اور ویرا لاٹ نے اپنے کاروبار کے نام پر قیمتی نوادرات کو فروخت کیا، ایسی ہی ایک غیر قانونی شپمنٹ کو ورجینیا کے واشنگٹن ڈلیس ایئرپورٹ پر اکتوبر 2013 میں روک لیا گیا تھا۔اعجاز اور اس کام میں ملوث دیگر افراد نے اس شپمنٹ کو مکمل کرنے کے لیے بہت سے جعلی اور دھوکا دینے والے دستاویزات جمع کرائے تھے۔اعجاز خان پر امریکا کو دھوکا دینے کی

سازش، امریکی شہریت کا غیر قانونی حصول، اور امریکا میں نوادرات اسمگل کرنے کی سازش کرنے پر فردِ جرم عائد کیا گیا ہے۔جبکہ اعجاز خان کے ساتھی ویرا لاٹ کو امریکا کے ساتھ دھوکا کرنے سازش اور غیرقانونی طریقے سے امریکی شہریت دلوانے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…