اوباما امریکہ کے کس عہدے کے طور پر اپنا تعارف کراتے ہیں ؟انکشاف

28  فروری‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)ملازمتوں سے متعلق پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ’’ لنکڈان‘‘ پرسابق امریکی صدر اوباما نے ابھی تک اپنے ذاتی کوائف کی تجدید نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویب سائٹ پر ابھی تک ان کا رہائشی پتہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ کوائف کے مطابق وہ ابھی تک ملک کے صدر اور وہائٹ ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں۔لِنکڈ اِن ویب سائٹ پر پر باراک اوباما کا کھاتہ 2007 میں بنا تھا جب وہ سینیٹ کے رْکن تھے۔ایسا نظر آتا

 

ہے کہ اوباما کے پروفائل میں موجود تمام معلومات 20 جنوری سے قبل کی ہیں جس روز نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ گویا کہ سیاسی وقت کا آلہ رْک گیا ہو۔مزید برآں اوباما کے پروفائل میں لگی تصویر بھی سابق امریکی صدر کی سرکاری تصویر ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنی ذاتی تصویر نہیں لگائی جس سے صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی نئی شناخت کا اظہار ہو۔ علاوہ ازیں اوباما کی جانب سے آخری تعارف بھی امریکا کے 44 ویں صدر کے طور پر موجود ہے۔مذکورہ پروفائل پر ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ اوباما ہم آپ سے محبت کرتے ہیں مگر اب آپ صدر نہیں رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…