’’ پاکستانیوں کے بعد دنیا کی دوسری انتہائی بڑے پیمانے پر ہجرت ‘‘ امریکہ نے ایک کروڑ 10لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کر دیا

22  فروری‬‮  2017

واشنگٹن(آن لائن) ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کے لئے نئی گائیڈ لائن تیار کرتے ہوئے انہیں نکالنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کوملک سے بے دخل کئے جانے کے حوالے سے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جان کیلے نے 2 میمو پر دستخط کردیئے ہیں

جس کے مطابق غیرقانونی طور رہنے والوں کو باآسانی ملک سے نکالا جائے گا اور نئی گائیڈ لائن کے تحت مرحلہ وارایسے افراد کو بے دخل کیا جائے گا جو کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نئے احکامات کا مقصد ایسے لوگوں کو پیغام دینا ہے جو ملکی سکیورٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں یا وہ جرائم میں ملوث ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل ملک چھوڑ کر چلے جائیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نئی گائیڈ لائن کے تحت جرائم پیشہ افراد کو ملک سے جانے نہیں دیا جائے گا کیوں کہ انہیں پہلے عدالتی نظام سے گزر کر اپنی سزا مکمل کرنا ہوگی۔ان نئی ہدایات کے مطابق ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے ان کو انھیں لوگوں کے ساتھ ہی ہدف بنایا جائے گاجو کہ امریکی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں اور یا بینیفٹ سسٹم کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تا ہم وہ کم عمر بچے اور نوجوان جنھیں امریکہ غیر قانونی طور پر لایا گیا، انھیں امریکہ میں رہنے کی اجازت ہو گی۔ اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ کہ وہ نئے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دس ہزارمزید آفیسرز کو تعنیات کرے گی۔ان گائیڈ لائنز کا مقصد صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ماہ متعارف کروائے گئے

بارڈر سکیورٹی اور امیگریشن کے ایگزکٹو آرڈرز پر عمل درآمد کروانا ہے۔ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران گیارہ ملین غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور ممکنہ دہشتگردوں کوملک میں داخل ہونے سے روکنے لے لیے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے وعدے کیے تھے۔لیکن ان گائیڈ لائنز کو فوری طور پر لاگو نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ امریکی کانگرس اس پر کیا مؤقف رکھتی ہے، لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں اور اس کے علاوہ ان گائیڈ لائنز کے نفاذ کا دارومدار دیگر ممالک سے

بات چیت پر بھی منحصر ہے۔ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس بارے میں جو دو میموز جاری کیے ان میں حکام سے یہ بھی کہا گیا کہ ان والدین کو بھی سزا دی جائے جو کہ اپنے بچوں کی امریکہ سمگل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ ان میموز میں امیگریشن افسران کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دیکھتے ہی گرفتار کریں۔وہ امریکی پالیسی بھی ختم کرنے کا تذکرہ میمو میں شامل ہے جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ اب ان کے کیس کے فیصلے تک انہیں ڈیٹنشن سنٹر میں ہی رکھا جائے گا۔میمو میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی اجازت کی بات بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…