ترک جنگی طیاروں نے ہمسایہ ملک پر حملہ کردیا،شدید بمباری،درجنوں ہلاک،بڑے پیمانے پر تباہی

20  فروری‬‮  2017

انقرہ /دمشق(آئی این پی)شمالی شام میں ترک جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 ٹھکانوں، 2کمان کنٹرول مرکز ،اسلحے کے ڈپوں اور اسلحے اور گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک گاڑی کو تباہ کردیا گیا ،دوسری جانب اسد نواز فوجی طیاروں نے اردن کی سرحد سے قریب نصیب نامی علاقے پر بمباری کی جس میں 4 شہری ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابقترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں داعش کے 28 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فرات ڈھال کاروائی کے 181 ویں روزالباب میں داعش کے 18 ٹھکانوں، دوکمان کنٹرول مرکز ،اسلحے کے ڈپوں اور اسلحے اور گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک گاڑی پر حملے کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے ۔ فضائی کاروائی اور گولہ باری کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ادھر شام میں اسد نواز فوجی طیاروں نے اردن کی سرحد سے قریب نصیب نامی علاقے پر بمباری کی جس میں 4 شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا، دمشق کے ایک علاقے قبون میں بھی اسد نواز قوتوں نے الفیل نامی ای میزائل داغا جس میں 97 افراد زخمی ہوئے۔قبون کی مقامی انتظامیہ کے رابطہ افسر عوید عواد نے اناطولیہ ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسد نواز فوج کئی دنوں سے ہمارے محلوں پر حملے کر تے ہوئے جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ قبون کی مقامی انتظامیہ کے رابطہ افسر عوید عواد نے اناطولیہ ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسد نواز فوج کئی دنوں سے ہمارے محلوں پر حملے کر تے ہوئے جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔یاد رہے کہ شا م کے متحارب گروہوں کے درمیان ترکی اور روس کی ضمانت پر 30 دسمبر سے جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…