ایران خلیجی عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،صدر حسن روحانی

16  فروری‬‮  2017

تہران (آئی این پی )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی عرب ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انھوں نے اومان اور کویت کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل کہی ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے جائیں اور خلیج فارس کی سکیورٹی کو برقرار رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ شیعوں اور سنیوں کے درمیان زیادہ اتحاد ہونا چاہیے کیونکہ وہ صدیوں سے ایک ساتھ اکٹھے رہتے چلے آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ کویت کے وزیرخارجہ نے جنوری کے آخر میں تہران کا دورہ کیا تھا اور ایران اور اس کے علاقائی ہمسایوں کے درمیان آزادانہ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ایرانی صدر اومان کے سلطان قابوس سے مسقط میں ملاقات کرنے والے تھے۔اس کے بعد انھوں نے کویت جانا تھا جہاں وہ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کرنے والے تھے۔ایران اور خلیجی عرب ممالک کے درمیان یمن اور شام میں جاری تنازعات کے حوالے سے ایک دوسرے کے برعکس موقف رکھتے ہیں۔اس کے بعد انھوں نے کویت جانا تھا جہاں وہ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کرنے والے تھے۔ایران اور خلیجی عرب ممالک کے درمیان یمن اور شام میں جاری تنازعات کے حوالے سے ایک دوسرے کے برعکس موقف رکھتے ہیں۔ایران شام میں صدر بشارالاسد اور یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی حمایت کررہا ہے جبکہ عرب ممالک شام میں اسد مخالف باغیوں اور یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کررہے ہیں اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…