سعودی عرب وزارت محنت کی ویب سائٹ پر ”شمعون ٹو“ وائرس حملہ ، اقاموں کی تجدید اور اجرا بند

14  فروری‬‮  2017

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کےلئے ایک نئی پریشانی کھڑی گئی ہے ۔سعودی وزارت محنت وسماجی قوت کی ویب سائیٹ پراقامو ںکا اجراکاکام بندہوگیاہے ۔سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی کی ویب سائٹ ”شمعون ٹو“وائرس حملے کے کی وجہ سے تیسرے ہفتے سے بند ہے جس کے بعد اقامہ حاصل کرنے والے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

۔ وزارت محنت کا سسٹم وزارت داخلہ کے زیر انتظام چلنے والی ویب سائٹ ابشر اور مقیم سے لنک ہے جو گزشتہ تین ہفتوں سے کام نہیں کر رہی جبکہ بعض افراد قید یا ملک بدری جیسے مسائل سے بھی دوچار ہو چکے ہیں جنہیں سسٹم بند ہونے سے اقاموں کی تجدید اور اجرا ممکن نہیں ہوا۔ایک سعودی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نائف الحربی نےاس بات کی تصدیق کردی ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے اپنے ملازمین کے اقامے ری نیو کرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ایسا نہیں ہو سکا ۔انہوں نے کہاکہ اقاموں کی مدت میں توسیع کے بغیرہی کام لیاجارہاہے جس پرہمیں بھی پریشانی ہے اورجلد ہی اس مسئلے کوحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔سعودی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نےسعودی وزارت محنت وسماجی قوت کوگزشتہ ماہ الرٹ جاری کیاتھاکہ شمعون ٹو اہم حکومتی ویب سائٹس پر حملہ کر سکتا ہے اوراسی وائرس حملے کی وجہ سے اب وزارت محنت وسماجی قوت کی ویب سائیٹ بند ہوگئی ہے ۔۔سعودی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نےسعودی وزارت محنت وسماجی قوت کوگزشتہ ماہ الرٹ جاری کیاتھاکہ شمعون ٹو اہم حکومتی ویب سائٹس پر حملہ کر سکتا ہے اوراسی وائرس حملے کی وجہ سے اب وزارت محنت وسماجی قوت کی ویب سائیٹ بند ہوگئی ہے ۔اوراس وجہ سے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کوپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…