بڑےاسلامی ملک میں تبائی مچ گئی ، درجن سے زائد ہلاکتیں

13  فروری‬‮  2017

جکارتہ(آئی این پی) وسطی انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  وسطی انڈونیشیا میںحالیہ چند روز میں آنے والی طوفانی بارشوں کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر تخفیف ایجنسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث دریا کی تیز لہروں نے سمباوا جزیرے کے کناروں کو توڑ دیا، جبکہ بارش سے مغربی نوسا ٹینگارا صوبے کے 7 اضلاع بھی زیر آب آگئے۔مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑوں پر واقع متعدد دیہاتوں میں آبادی پر مٹی کے تودے گر گئے، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے بعد لوگوں کو اکثر طوفان کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔انڈونیشیا میں لاکھوں لوگ پہاڑی علاقوں اور دریا کے کنارے آباد ہیں، جس کے باعث بارشوں کے موسم میں کئی بار بڑا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…