ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا  کروں گا،امریکی صدر

11  فروری‬‮  2017

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ نیا حکم نامہ  ایک دو روز میں جاری کر دیا جائیگا،امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ  اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

 

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کو عدالت نے معطل کردیا تھا، جس میں انہوں نے سات مسلم ممالک کے افراد پر امریکا میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کو پہلے سے اٹل کی ایک مقامی نے معطل کیا تھا۔ٹرمپ انظامیہ کی جانب سے اپیل کیے جانے پر سان فرانسسکو کی اپیلز کورٹ نے بھی سیاٹل عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ نے سان فرانسسکو کی عدالت کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرمپ  کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے  کہ امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے گا  جو ایک دو روز میں جاری کیا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…