مصنوعی زلزلوں سے مخصوص ممالک میں تباہی پھیلانے کی سازش،ترکی کے انکشاف نے دنیا بھرمیں ہلچل مچادی

8  فروری‬‮  2017

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے میئر میلِش کوکچیک نے کہاہے کہ ترکی کومعاشی طور پرتباہ کرنے کےلئے کچھ غیرملکی قوتیں  جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے مصنوعی زلزلہ لانے کی کوشش کر سکتی ہیں۔میلِش کوکچیک نے اپنایہ دعوی کرنے کے بعد ترک حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان زلزلوں کوروکنے کےلئے ایسی تمام آبدوزوں اور بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا جائے جن پر بڑے بڑے آلات نصب ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ کئی طاقتوں کے پاس ایسے خطرناک اورجدید آلات موجود ہیں جو زلزلہ بھی لاسکتے ہیں ۔ایک جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلِش کوکچیک نے دعوی کیاہے منگل کے روزترکی کے مغربی صوبے میں آنے والے زلزلے میں ایسی طاقتیں کارفرماہوسکتی ہیں کیونکہ جب یہ زلزلہ آیا توساتھ ہی سمندرمیں ایک بڑابحری جہازبھی زلزلے کے بارے میں تحقیق کررہاتھا۔انہوں نے اپنے دعوے میں لکھاکہ اس معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ یہ بحری جہازکس ملک کااوروہاں کیاکررہاتھا؟انہوں نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات کرنابہت ضروری ہیں تاکہ ترکی کوکسی بڑے نقصان سے بچایاجاسکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…