پاک بھارت جنگ، چینی تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر کا انٹرویو ،خطرناک دعویٰ کردیا

7  فروری‬‮  2017

اسلام آباد/بیجنگ(آئی این پی )چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار ایشیا پیسیفک سٹڈیز کے ڈائریکٹر چاؤ کان چھنگ نے کہا ہے کہ بھارت کے کولڈ سٹارٹ نظریہ کے باوجود جوہری طاقت پاکستان پر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے اور ایسی صورتحال میں نئی دہلی کا یکطرفہ طور پرفتح حاصل کرنے کا نظریہ ناکام ہو جائے گا ۔

چاؤ کان چھنگ نے منگل کو چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چین میں بھارت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس صورتحال میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت کی جانب سے دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پیدا ہوگی ، خاص طور پر ایسی غیر یقینی کی صورتحال میں کہ جب امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ صدارتی عہدہ سنبھال چکے ہیں ۔ایسی صورتحال میں بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے ایسے بیانات دونوں ممالک کے مابین امن کی فضاء کو خراب کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کی جانب سے بھی بلا شبہ ایک سخت ردعمل سامنے آئے گا ۔انہوں نے دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایوں کے مابین امن عمل کی معطلی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرنا ہوگی کہ اگرچہ دونوں ممالک کی افواج تعداد کے مابین ایک فرق ضرور موجود ہے تاہم پاکستان بھر پور طریقے سے اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔پاکستان اور بھارت دونوں جوہری صلاحیت کے حامل ممالک ہیں ۔ بھارتی کولڈ سٹارٹ حکمت عملی کی موجودگی اور دونوں ممالک کی افواج کے مابین فرق کا یہ مطلب نہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف باآسانی فتح حاصل کر سکتا ہے ۔حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور اس کے جوہری ہتھیاروں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات کے مابین امریکی کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی بھی اس حوالے سے باراک اوبامہ کی نسبت مختلف ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…