بھارت بھی پاک ، چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے، صرف یہ کام کرنا ہوگا

5  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(رئیس احمد خان) کشمیر امور اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر نے بھارت کی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کو مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک کردیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘اگر راہداری منصوبے کا حصہ بننے

کی خواہش ہے تو بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور کردہقرار دادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کو حل کرنے کا خواہاں ہے، جس میں کشمیر بھی شامل ہے، تاہم نئی دہلی اصل حقائق کو چھپانے کیلئے کشمیر میں طاقت کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق آزادی کی تحریک کو طاقت سے دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے جائز موقف اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔انھوں نے کہا کہ ‘ہم کشمیریوں کی ہر سطح پر سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ‘یوم یکجہتی کشمیردنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود پاکستان کے تمام سفارت خانوں میں منایا جائے گا جس کا مقصد بھارت کے زیر انتطام کشمیر کے عوام پر ہونے والے بھارتی فورسز کے مظالم کی نشاندہی کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…