چائے والے کی نوکری کیلئے 75ہزار درخواستیں موصول ۔۔ 14ہزار کوالیفائیڈ انجینئرز اور منیجمنٹ گریجویٹس شامل

26  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو یاد ہو کہ جب کچھ عرصہ پہلے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی جاری تھی انہی اوقات میں بھارت اکثر پاکستان پر طنز کے نشتر چلایا کرتا تھا کہ ہم پاکستان کی معیشت کو برباد کر دیں گے ۔ ہم یہ کردیں گے ، ہم وہ کر دیں گے مگر بھارت کی اپنی تازہ ترین صورتحال ملاحظہ ہو۔بھارت میں ملازمتوں کی کس قدرتھوڑ ہے۔

حالانکہ غریبوں کی بھوک اور افلاس پربات کرنا کوئی اچھی بات نہیں تاہم توجہ دلانے کی غرض سے عرض ہے کہ بھارت میں ایک سرکاری محکمے میں صرف چائے لانے والے چپڑاسی کی نوکری کے لیے 75 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ زیادہ تر درخواستیں دینے والوں میں یونیورسٹی کے گریجویٹس بھی تھے۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے محکمہ معاشیات اور شماریات کے افسران اس وقت حیران ہوئے جب محکمے میں 30 چپڑاسیوں کے لیے 75ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔14ہزار (بھارتی) روپے کی نوکری کے لیے درخواستیں دینے والوں میں کوالیفائیڈ انجینئرز اور منجمنٹ گریجویٹس بھی شامل تھے۔ محکمے کو امید تھی کہ انہیں 2000 سے 3000 درخواستیں موصول ہونگی مگرا نہیں 70 ہزار درخواستیں آن لائن اور 5 ہزار درخواستیں براہ راست دفتر میں موصول ہوئیں۔اگر آپ کو یاد ہو کہ جب کچھ عرصہ پہلے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی جاری تھی انہی اوقات میں بھارت اکثر پاکستان پر طنز کے نشتر چلایا کرتا تھا کہ ہم پاکستان کی معیشت کو برباد کر دیں گے ۔ ہم یہ کردیں گے ، ہم وہ کر دیں گے مگر بھارت کی اپنی تازہ ترین صورتحال ملاحظہ ہو۔بھارت میں ملازمتوں کی کس قدرتھوڑ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…