چین کے موقف نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

23  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )بیجنگ کی اس طعنہ زنی کا جواب دیتے ہوئے کہ بھارت نیو کلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی ) کی رکنیت امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے صدر براک اوباما سے کسی الوداعی تحفے کے طورپر حاصل کرنا چاہتا ہے کہا کہ وہ ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلائو کے اپنے ریکارڈ کی بنا پر اس گروپ میں شمولیت کاخواہاں ہے۔

اے این آئی نیوز نیٹ ورک کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ بھارت کے این ایس جی کا رکن بننے کے بارے میں ہمارے خیالات واضح ہیں اور ہم اس سے پہلے کئی مواقع پر اس کا اظہار کر چکے ہیں ۔ بھارت این ایس جی کی رکنیت تحفے کے طورپر حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ وہ ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلائو کی بنیاد پر یہ رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے ، ہم کسی دوسرے درخواست گزار کی ترجمانی نہیں کر سکتے ۔ بھارت کا یہ رد عمل چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کسی امریکی تحفے کے طورپر بھارت کو نہیں مل سکتی ، این ایس جی گروپ کی رکنیت کیلئے بھارتی درخواست اور جن ملکوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ، ہم نے اپنا موقف اس سے پہلے واضح کر دیا ہے ، اس لئے ہم اسے بار بار نہیں دہرائیں گے ، ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ این ایس جی کی رکنیت کسی ملک کو کسی ملک کیلئے الوداعی تحفہ کے طورپر نہیں ملنی چاہئے ۔یاد رہے کہ چین این ایس جی گروپ میں بھارتی شمولیت پر مسلسل اعتراض کررہا ہے کیونکہ اس نے ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہیں کئے ہیں جبکہ چین کا موقف یہ بھی ہے کہ اگر نئی دہلی کو این ایس جی گروپ میں شامل کرنے کے لئے استثنیٰ کی اجازت دی جاتی ہے تو پھر اس کے اتحادی پاکستان کو کیوں نہیں مل سکتی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…