المناک سانحہ،مہاجرکیمپ پر بمباری،ریڈ کراس کے 20ورکرزسمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ، 120 زخمی

18  جنوری‬‮  2017

ابوجا(آئی این پی ) نائیجرین فضائیہ کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے شبے میں مہاجر کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں ریڈ کراس کے 20ورکرزسمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی ایئر فورس کے ایک طیارے نے جو شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے خلاف ایک مشن پر تھا غلطی سے مہاجرین اور امدادی کارکنوں پر بمباری کر دی۔ امدادی تنظیم ’ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ اور عینی شاہدین کے حوالے سے ملنے والی تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور 120کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ریڈکراس کے 20رضاکار بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ کیمرون کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب رَین کے مقام پر پیش آیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے پہلی مرتبہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پائلٹ نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تاہم واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ شمالی مشرقی نائیجیریا کے دیہاتی پہلے بھی روزانہ ہونے والی اس طرح کی بمباری میں شہریوں کے مرنے کا ذکر کرتے رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے نائیجرین فضائیہ کی مہاجر کیمپ پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…