پاکستان نے رواں ماہ 1650 اورایران نے ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار افغان پناہ گزین بے دخل کئے ،اقوام متحدہ

16  جنوری‬‮  2017

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ رواں سال کے ابتدائی چند ایام کے دوران ایران نے اپنے ہاں عارضی طور پر مقیم 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک سے بے دخل کردیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ حالات میں ملک بدری باعث تشویش ہے کیونکہ واپس اپنے ملک میں جانے والے پناہ گزینوں کے پاس اقتصادی اورمعاشی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھی اپنے ہاں قیام پذیر غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی چند ایام میں 1650 افغان مہاجرین کو بے دخل کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پڑوسی ملکوں کی طرف سے بیدخل کردہ اپنے باشندوں کی آباد کاری کے لیے عملی طور پرتیار نہیں۔ اس لیے ان پناہ گزینوں کے واپس افغانستان پہنچنے پرانہیں بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ کئی عشروں سے جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین ایران اور پاکستان میں پناہ لینے پرمجبور ہوئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے روز اول سے افغان مہاجرین کے ساتھ مجرمانہ بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔ایرانی رجیم افغان مہاجرین کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔گذشتہ برس ستمبر میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے بھی حراست میں لیے گئے افغان مہاجرین کی تصاویر شایع کی تھیں۔ ان تصاویر میں افغان شہریوں کو شیراز شہر میں بھیڑ بکریوں کی طرح تنگ اور تاریک جگہوں میں ٹھونسے دکھایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…