آجائو میدان میں ۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت کو چیلنج کر دیا

14  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی مبلغ اور عالم دین ڈاکٹر ذاکرنائیک کی این جی اواسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آرایف) نے بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مودی سرکار سے 17 جنوری کوکیس کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ نئی دہلی ہائیکورٹ میں بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف جو درخواست دائر کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ آئی آر ایف کو خاموشی سے غیر قانونی قرار دے دیا گیا اور اس عمل کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم بھارتی حکومت کے وکیل نے عدالت میں کہا ہے کہ ’’نوجوان شدت پسند بن رہے تھے۔ ان میں سے بہت سے داعش میں شمولیت کیلیے قطار میں لگے تھے۔ بہت سے نوجوان جنھیں دہشتگردی سے غیر متعلق مقدمات میں پکڑا گیا ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکرنائیک سے متاثر تھے۔بھارتی حکومت کے وکیل نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب ہوتی ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے ہندوؤں کے دیوتاؤں سے متعلق ذاکرنائیک کے تضحیک آمیز بیانات اور اسامہ بن لادن کی تعریف و توصیف کرنے کا حوالہ بھی دیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…