سعودی حکومت نے بھارتی مسلمانوں کے حج کوٹہ میں غیرمعمولی اضافہ کردیا

11  جنوری‬‮  2017

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے بھارتی مسلمانوں کے حج کوٹہ میں غیرمعمولی اضافہ کردیاہے ۔سعودی حکومت نے بھارتی مسلمانوں کے حج کوٹہ میں ساڑھے 34ہزارحاجیوں کااضافہ کیاہے جس کے بعد رواں سال پونے دولاکھ بھارتی مسلمان فریضہ حج اداکرینگے ۔سعودی حکومت نے بھارت کے کوٹے میں 29سال بعد یہ اضافہ کیاہے ۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کےحوالے سے سعودی حکومت اور بھارت میں معاہدہ گزشتہ سال طے پایاتھاجس کے تحت رواں سال 2017ء میں 34500 عازمین حج کے کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، بھارتی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور سید مختار عباس نقوی اور سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے حج 2017ء کے کوٹے میں اضافہ سے متعلق ایک تقریب میں دستخط کئے۔بھارتی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور سید مختار عباس نقوی نے اس موقع پرکہاکہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سعودی حکومت نے ہندوستانی عازمین حج کوٹے میں 34500کا اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1988ء کے بعدبھارت سے سفرحج پر جانے والے عازمین کے کوٹے میں پہلی بار اتنا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
مختار نقوی نے بتایا کہ بھارتی عازمین کے کوٹے میں اضافہ، حج2017ء کے دوران عازمین کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائش اور حفاظتی انتظامات سے متعلق امور طے پاگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حج کا عمل بھارت اور سعودی عرب کے باہمی رشتوں کو مضبوط بنانےمیں مددملے گی اوردونوں ممالک کے درمیان نئے تعلقات کے ایک نئے دورکا اغازہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…