’’حجاج کرام اور عمرہ زائرین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری ‘‘

9  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حجاج کرام اور عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکومت نے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے غیر معیاری خدمات پر حج سروس کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق نئے قواعد و ضوابط کے بعد اب حجام اکرام اور عمرہ زائرین سے تمام شکایات نگران کمیٹیوں اور مواصلاتی مراکز کے ذریعے وصول کی جائیں گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔نئے قواعد و ضوابط کے تحت اگرکوئی حج سروس کمپنی غیر معیاری خدمات مہیا کرتی ہے تواس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ایک سیزن یا اس سے زیادہ کیلئے اس کو کام سے روک دیا جائے گا یا اس کا لائسنس ہی منسوخ کردیا جائے گا۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے غیرملکی عازمین حج اورعمرہ کو مہیا کی جانے والی رہائش ،خوراک اور ٹرانسپورٹ کی خدمات کی نگرانی کرکے انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، اس ضمن میں معاہدوں کے تحت عمل درآمد کاجائزہ لیا جاتا ہے اور حجاج یا عازمین عمرہ کی جانب سے موصول شکایات خصوصی کمیٹی کو بھیجی جاتی ہیں۔ خصوصی کمیٹی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سزا کا فیصلہ کرتی ہے۔عازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری خدمات والی کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔وزارت کے مطابق عازمین حج اور عمرے کے حقوق میں ان کا تحفظ ، خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں کے معاہدے میں دی گئی شرائط وضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اورکمپنیوں سے اس امر کی مالی ضمانت لی جائے گی کہ وہ اپنے معاہدوں کی پاسداری کریں گی۔اگرعازمین کے سفری ٹکٹ گم ہوجاتے ہیں تو اس صورت میں وزارت حج و عمرہ ان کے لیے متبادل ٹکٹ کا بندوبست بھی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…