بھارتی فوج پربڑا حملہ ، ہلاکتیں

9  جنوری‬‮  2017

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 3فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں جنرل ریزرو انجینئر فورس کے اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3جوان مارے گئے۔ جنرل ریزرو انجینئر فورس بھارت میں سرحد پر سڑکوں کی تعمیر اوربحالی کا کام کرتا ہے۔ مرنے والے تینوں اہلکار جنرل ریزرو انجینئر فورس کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 2سے تین حملہ آوروں نے جوریان کے علاقے میں کیمپ پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی۔ حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں بھی جموں کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 2میجرز سمیت 7بھارتی فوجی مارے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…