روس نے کس ملک میں ایٹمی میزائل نصب کر دیئے؟

8  جنوری‬‮  2017

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے شام میں جدید جوہری میزائل نصب کر رکھے ہیں جو تل ابیب تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق روس نے شام کے ساحلی شہر لتاکیا کے فوجی اڈے پر جدید جوہری میزائل نصب کر رکھے ہیں زمین سے زمین تک مار کرنے والے ان راکٹ لانچرز کو 9 کے 720 اسکندر کے نام سے جانا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سیٹلائٹ سسٹم نے شام میں نصب روسی میزائل کی ہائی ریزولوشن تصاویر بھی حاصل کر رکھی ہیں۔دی ٹائمز آف اسرائیل کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق روس نے دسمبر 2013 میں شام میں جدید میزائل نصب کئے تھے اور روس کے صدر اس میزائل سسٹم کا انتظام شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج کے حوالے کرنا چاہتے تھے تاہم اسرائیل کے دباؤ کے باعث اس میزائل سسٹم کو شام میں برسر پیکار روسی حکام خود ہی چلا رہے ہیں۔
مغربی ممالک کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق روس نے شام میں جوہری ہتھیاروں کو بہت ہی خفیہ طریقے سے نصب کر رکھا تھا تاہم شام میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال نے روس کو اپنے میزائل سسٹم کا مقام تبدیل کرنے پر مجبور کیا اور اسی دوران اسرائیل کے خفیہ سیٹلائٹ نظام نے روس کے میزائل سسٹم کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…