مقدونیا کی سرحد پرمسیحی پولیس اہلکارکی مسلمان لڑکی سے محبت،شادی رچالی

1  جنوری‬‮  2017

سکوجی(این این آئی)مقدونیہ میں سربیا کی سرحد پر سیکورٹی کے لیے مامورمسیحی پولیس اہلکارکو مسلمان لڑکی سے محبت کے بعددونوں نے شادی رچالی ،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مابق آرتھوڈوکس مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والا پولیس محافظ بوبی دودفسکی اور کرد مسلمان نورا ارکنازی ایک ہی نگاہ میں محبت میں گرفتار ہو گئے۔ مارچ میں کیچڑ آلود سرحد پر ان دونوں کی نگاہیں تب ٹکرائیں، جب نورا دیگر مہاجرین کے ساتھ مقدونیہ سے سربیا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں اور بوبی ان پولیس اہلکاروں میں شامل تھے، جنہیں ان مہاجرین کو سرحد کی جانب بڑھنے سے روکنا تھا۔

ان دونوں کی نگاہیں چار ہوئیں اور پھر محبت کی کہانی اتنی تیزی سے آگے بڑھی کہ چند ہی ماہ بعد دونوں نے شادی بھی کر لی۔ بوبی مقدونیہ کے شمالی قصبے کْمانووو میں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں اپنی بیوی نورا کے ہم راہ خوشی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔نورا کا تعلق عراقی شہر دیالا سے ہے۔ وہاں شروع ہونے والی لڑائی کے دوران شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں نے اس کے انجینیئر والد کو اغوا کر لیا اور ان کی رہائی کے لیے ہزاروں ڈالر کا تاوان طلب کیا۔ وہ بہت مشکل ہی سے گھر واپس لوٹے۔ اسی وجہ سے یہ گھرانہ یہ علاقہ چھوڑ کر یورپ کی جانب ہجرت پر مجبور ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…