معمرقذافی کا تختہ الٹنے کے بعد لیبیا کیلئے پہلی بڑی خوشخبری

18  دسمبر‬‮  2016

طرابلس(آئی این پی)لیبیا کی یونٹی گورنمنٹ کے رہنما فایز السراج نے سرت شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے بعد علاقے میں فوجی کارروائی ختم کرنے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کی یونٹی گورنمنٹ کے رہنما فایز السراج نے سرت شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے بعد علاقے میں فوجی کارروائی ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ سرت، لیبیا میں داعش کا آخری ٹھکانا تھا۔ تاہم نامزد وزیر اعظم سراج نے خبردار کیا کہ جنگجوں کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں فایر السراج کا کہنا تھا کہ سرت کے ساحلی شہر میں آٹھ مہینوں سے جاری فوجی کارروائی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔ سرت اب داعش سے ازاد شہر ہے۔ فایز سراج کا یہ اعلان حکومت کی وفادار فوج کے علاقے پر دو ہفتوں سے کں ٹرول کے بعد سامنے آیا۔سرت پر کنڑول کا اعلان پہلے پہل پانچ دسمبر کو کیا گیا۔ اس اعلان سے اقوام متحدہ کی حمایت سے بننے والی قومی اتقاق رائے کی حکومت کی اتھارٹی کو سہارا ملا۔ قومی اتفاق رائے کی یہ حکومت اسی سال مارچ کو طرابلس میں قائم کی گئی تھی تاہم مشرقی لیبیا میں قائم حریف انتظامیہ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یاد رہے کہ نیٹو کی مدد سے ملک پر تین دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے معمرالقذافی کا 2011 میں تختہ الٹنے کے بعد سے لیبیا افراتفری کا شکار چلا آ رہا ہے۔

ملک کے دو مختلف علاقوں میں حریف انتظامیہ سرگرم رہی۔ مکمل طور پر مسلح ملیشیائیں ملک میں تیل کی دولت پر قبضے کے لئے سرگرم ہیں۔ خانہ جنگی اور لاقانونیت کی وجہ سے داعش جیسی انتہا پسند تنظیموں کو ساحلی علاقوں میں قدم جمانے کا موقع ملا۔طرابلس سے 450 کلومیٹر دور معمر القذافی کے آبائی شہر سرت پر سرکاری فوج کا کں ڑول داعش کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ تنظیم کو عراق اور شام میں بری طرح پے در پے شکست کا سامنا ہے۔فایز السراج نے سرت کی داعش کے کنڑول سے آزادی کا اعلان مراکش میں امن معاہدے پر دستخط کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…