ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بلکہ ۔۔ دنیا کی طاقتور ترین شخصیت کونسی ہے؟ تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے !!

15  دسمبر‬‮  2016

نیویارک(این این آئی)امریکی بزنس میگزین فوربز نے مسلسل چوتھے برس روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ اس اقتصادی جریدے نے اس حوالے سے اپنی سالِ رواں 2016ء کی فہرست جاری کر دی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جریدے نے پوٹن کے حوالے سے لکھا کہ روسی صدر نے اپنے ملک کا اثر و رسوخ دنیا کے تقریباً ہر کونے میں پہنچا دیا ہے۔
جریدہ مزید لکھتا ہے کہ اپنی مادرِ وطن سے لے کر شام اور پھر امریکی انتخابات تک ہر جگہ پوٹن کو وہ کچھ حاصل ہو رہا ہے، جو وہ چاہتے ہیں۔ فوربز کے مطابق چونسٹھ سالہ پوٹن ’روایتی عالمی قدروں کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے اور حالیہ برسوں کے دوران ان کے اثر و رسوخ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
2016ء کی اِس درجہ بندی میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔ ٹرمپ، جن کی ذاتی دولت کا اندازہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے، آئندہ مہینے باراک اوباما کے جانشین کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس امریکی جریدے نے دنیا کی با اثر ترین شخصیات کی جو فہرست گزشتہ برس یعنی 2015ء4 میں جاری کی تھی، ا?س میں ٹرمپ کو بہتّر ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔
اس سال جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کو دنیا کی تیسری با اثر اور طاقتور ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ میرکل یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں گزشتہ گیارہ سال سے عنانِ حکومت سنبھالے ہوئے ہیں اور ا?نہوں نے حال ہی میں دوبارہ اس عہدے کے لیے امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی میں اگلے عام انتخابات 2017ء4 میں ہونے والے ہیں۔2015ء4 میں ’فوربز‘ نے اپنی فہرست میں امریکی صدر باراک اوباما کو دنیا کی دوسری سب سے طاقتور شخصیت قرار دیا تھا۔ اب جبکہ اوباما عنقریب وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے والے ہیں اور ا?ن کی صدارت کے آخری چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔
’فوربز‘ کی فہرست میں ا?ن کی پوزیشن کہیں نیچے اڑتالیس ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی کے بعد نہ صرف ڈیموکریٹک پارٹی کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونا پڑ رہا ہے بلکہ کانگریس میں بھی ا?س کی قوت بہت کمزور ہو گئی ہے۔امریکی بزنس میگزین ’فوربز‘ کی اِس تازہ فہرست میں چینی صدر شی جن پنگ دنیا کی چوتھی با اثر ترین شخصیت ٹھہرے ہیں جبکہ پانچویں پوزیشن کیتھولک کلیسا کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسس کے حصے میں آئی ہے۔
’فوربز‘ کا کہنا تھا کہ اپنی یہ سالانہ فہرست مرتب کرتے وقت وہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں امیدواروں کے اثر و رسوخ کے بارے میں اندازے قائم کرتا ہے۔ اس سال کی فہرست میں دنیا بھر کی ایسی 74 شخصیات کے نام دیے گئے ہیں، جو عالمی حالات و واقعات کی صورت گری کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…