بھارت میں کہرام مچ گیا ۔۔ لاشوں کے ڈھیر۔۔۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ

13  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آنے والے سمندری طوفان ‘وردہ’ میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ۔بھارت میں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ڈائرکٹر ریکھا شیٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے با ت کرتے ہوئے دس افراد کی موت کی تصدیق کی ۔ریکھا شیٹی نے بتایا کہ وردہ نامی طوفان گزر چکا ہے لیکن احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش بھی ہو رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ تلیوللور اور نللور کے علاقے میں تباہی کے زیادہ اثرات ہوئے ہیں۔ ہمارے محکمے کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچائی جائے۔انھوں نے بتایاکہ تقریباً 100 ریلیف کیمپ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اس طوفان سے متاثرہ تقریباً 12 ہزار افراد کو کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کھانے کے 14 ہزار سے زیادہ پیکٹ روانہ کیے گئے ہیں۔این ڈی آر ایف اور صوبائی ٹیمیں مل کر امدادی کاموں میں مشغول ہیں۔بہت سے مکانات اور دوسری املاک کو نقصان پہنچا ہے ،وزیراعظم نریندر مودی نے کئی ٹویٹ کے ذریعے طوفان کی زد میں آنے والے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ تمل ناڈو کے وزیراعلٰی او پنیرسیلوم نے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔چینئی سے نیلور تک تقریباً 90 کلومیٹر کے وسیع علاقے میں وردہ طوفان کے اثرات نظر آئے۔اس طوفان کا نام عربی زبان سے لیا گیا ہے اور وردہ رکھا گیا ہے جس کا مطلب گلاب کا پھول ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…