روس اور چین کا ایکا،ویٹو کی چھری چلادی،سلامتی کونسل کے گیارہ ارکان ششدر

6  دسمبر‬‮  2016

نیویارک(این این آئی)روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بارے میں قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔مصر کی جانب پیش کردہ اس قرارداد میں شام کے شمالی شہر حلب میں سات روز کے لیے جنگ بندی

کا مطالبہ کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرارداد کی عدم منظوری پر اقوام متحدہ میں مصر کے ایلچی عمرو ابوالعطا نے سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔انھوں نے دل گرفتہ انداز میں علاقائی

طاقتوں کو براہ راست مخاطب ہوکر کہاکہ شام میں آپ کس بنیاد پر لڑرہے ہو جبکہ آپ یہ دیکھ رہے ہو کہ ایک عورت نے اپنے مرتے ہوئے بچے کو اٹھایا ہوا ہے اور شامی اجنبیوں سے مدد کے طلب گار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کون سا دین یا فرقہ خونریزی کی اجازت دیتا ہے؟اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سنہ 2011ء کے بعد یہ چھٹا موقع ہے کہ روس نے شام کے بارے میں قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔چین نے پانچویں

مرتبہ شام پر قرارداد کو مسترد کیا ہے۔قرار داد کا مسودہ مصر نے نیوزی لینڈ اور سپین کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا۔وینزویلا نے بھی اس کے خلاف ووٹ دیا ہے جبکہ انگولا قرارداد پر رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہا۔سلامتی کونسل کے باقی گیارہ ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…