بھارتی فوجی ادارے چینی جاسوس ڈرون سمجھ کر کس چیز کی 6 ماہ تک نگرانی کرتے رہے؟

4  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھارت اور چین کے درمیان ہمالیہ کے علاقہ میں سرحدی تنازعہ کی وجہ سے بھارتی افواج چینی ’’دراندازیوں‘‘ پر گہری نظر رکھے ہوئے تھیں۔ فوج کے اعلیٰ افسران کو بتایا گیا کہ چین کے ڈرون طیارے رات کی تاریکی میں بھارتی سرحد پار کرکے نہ صرف بھارتی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ جاسوسی کا عمل بھی جاری ہے۔
اس اطلاع کو بہت سنجیدگی سے لیا گیا اور اگلے چھ ماہ تک یہ مشاہدہ جاری رہا۔ چینی جاسوس ڈرون ہر رات بھارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے لیکن چونکہ فوج ان کا پوری طرح تعاقب نہیں کر پا رہی تھی اس لئے ’’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرو فزکس‘‘ کی مدد لی گئی۔
ماہرین فلکیات نے جب ان ڈرون طیاروں کا مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سیارہ مشتری اور سیارہ زحل ہیں جنہیں چھ ماہ سے بھارتی افواج چینی ڈرون سمجھ کر ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھیں۔
اس انکشاف کے بعد معاملے کو مکمل طور پر دبا دیا گیا لیکن یہ واقعہ اس قدر دلچسپ تھا کہ مکمل رازداری کے باوجود عالمی میڈیا کو اس کی خبر ہو گئی اور جس نے بھی سنا وہ مذاق اڑائے بغیر نہ رہ سکا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…