بھارت میں کرنسی کی تبدیلی نے شرمناک رُخ اختیارکرلیا،وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

3  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی /کانپور (آئی این پی)بھارت میں مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کرنسی بحران جاری ہے ،ضلع کانپور میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے لمبی قطار میں انتظار کرنے والی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے علاقے جھن جھک کے ایک بینک میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے قطار میں لگی ہوئی30سالہ حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ۔سردار پور کی رہائشی سرویشا دیوی نے بینک کی حدود میں بچے کو جنم دیا تو وہاں موجود دیگر خواتین نے ان کی مدد کی ۔پھر بینک انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر سرویشا دیوی کو نو مولود بچے سمیت کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا ۔

بینک حکام نے کہا کہ قطار میں کھڑی سرویشا دیوی کو جب درد شرو ع ہوئی تو ایمبو لینس کو بلایا گیا لیکن اس کے آنے سے پہلے سرویشا دیوی کی تکلیف بہت زیادہ بڑھ گئی تھی جس پر وہاں موجود دیگر خواتین نے سرویشا دیوی کو گھیرے میں لے کر ان کی مدد کی اوربینک کے احاطے میں ہی بچے کو جنم دینے میں سرویشا دیوی کی مدد کی۔بعد ازاں ماں اور بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی غلط پالیسیوں سے بھارت بری طرح کرنسی بحران سے شکار ہے جس کے باعث لوگوں کو معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہے ،کرنسی کی تبدیلی کے لیے لائینوں میں لگے کچھ لوگ اپنے پیاروں کے علاج کے لیے خوار ہو رہے ہیں تو کچھ خود سخت بیماری کی حالت میں لمبی لمبی لائینوں میں دھکے کھا رہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 500اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…