جاتے جاتے اوباما کاایران کوسرپرائز،وائٹ ہاؤس نے اعلان کردیا

3  دسمبر‬‮  2016

واشنگٹن (آئی این پی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع سے متعلق قانون سازی کو منظور کر لیں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ ایک قانون بن جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں کو بریفنگ کے دوران وہائٹ ہاؤ س ترجمان ایرک شولٹز کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران پر پابندیوں کی توسیع کا قانون ضروری نہیں ہے تاہم ہمارا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ایرانی (نیوکلیئر) معاہدے پر ہر گز اثر انداز نہیں ہوگا۔

میں توقع کرتا ہوں کہ صدر اس قانون سازی پر دستخط کر دیں گے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع کی تائید ، تہران اور عالمی طاقتوں کے درماین 2015 میں طے پانے والے تاریخی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق نیوکلیئر معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کی ذمے دار ایرانی کمیٹی کو اس امر سے آگاہ کیا جائے گا۔

امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز ایران پر عائد موجودہ پابندیوں میں مزید دس برس کے لیے توسیع کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ منظوری کے بعد اس قانون کے منصوبے کو صدر باراک اوباما کے دستخط کے لیے وہائٹ ہاس ارسال کر دیا گیا تاکہ یہ باقاعدہ قانون بن جائے۔اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے نومبر میں تقریبا متقفہ طور پر مذکورہ قانون سازی کو منظور کر لیا تھا۔ کانگریس میں مشیروں کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ اوباما اس قانون کے مسودے کے اپنے دفتر پہنچتے ہی اس پر دستخط کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…