کھلاڑیوں سمیت 72مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ

29  ‬‮نومبر‬‮  2016

بگوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دنیا کی معروف ترین برازیلین فٹ بال ٹیم کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے فٹ بال کلب’’چیپی کو اینس‘‘ کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا جہاز ایندھن کی کمی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کولمبیا کی میڈلائن ایئرپورٹ کے قریب گر ا۔ جہاز میں برازیل کے فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 سے 80 افراد سوار تھے۔طیارہ برازیل کے مقامی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 افراد کو جنوبی امریکی فٹ بال ٹورنامنٹ کوپا سوڈا امریکانا کے فائنل کے لیے جا رہا تھا کہایندھن کی کمی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

جہاز حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ کو حادثے کا شکار ہوا،ٹوئٹر پر جاری کردہ جہاز حادثے کیوڈیو میں جہاز کو اچانک ریڈار سے غائب ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ برازیلین فٹ بال کلب ’’چیپی کو اینس‘‘ کی ٹیم کولمبیا کی پروفیشنل فٹ بال ٹیم اٹلیٹیکو نیشنل کے ساتھ جنوبی امریکی فٹ بال چیمپئن شپ کوپا سودامیریکانا کا فائنل کھیلنے کیلئے جا رہی تھیجہاز میں  فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 سے 80 افراد سوار تھے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…