ملک میں دہشت گردی کیلئے ایران طالبان عسکریت پسندوں کی مدد کررہا ہے،افغان حکومت کا الزام

21  ‬‮نومبر‬‮  2016

کا بل (آن لائن) افغان حکومت نے پھر ایران پر طالبان عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔ افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے طالبان شدت پسندوں کو اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جس کی مدد سے انہوں نے ملک میں حال میں کئی بڑی دہشت گردی کی کارروائیاں کی ہیں۔

افغانستان کے فرح صوبے کے گورنر آصف ننگ نے کابل میں ایک ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران تحریک طالبان کے جنگجوؤں کی اپنے ملک میں قائم کیمپوں میں عسکری تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ مہیا کررہا ہے۔جرمن ریڈیو نے طالبان دورکے ایک سابق سفارت کار کا بیان نقل کیا ہے

جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغان حکومت پاکستان پر طالبان کی مدد کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کابل نے ایران کے خلاف کھل کر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔افغان طالبان کے امیر ملا ذبیح اللہ نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ طالبان اور ایران کے درمیان تعلقات اور رابطے موجود ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…