ترکی کے دورہ کے دوران تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے ترک صدر سے عمران خان کیلئے کیا مانگا؟حیرت انگیز انکشاف

14  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ترک صدررجب طیب اردگان کی طرف سے خصوصی تحفہ ’’ٹائی ‘‘ ملنے کے باوجود ترک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہونگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے ترکی میں ناکام فوجی انقلاب کے بعد اظہار یکجہتی کے لئے وہاں کا دورہ کرنے والے پاکستانی پارلیمنٹ کے وفد کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر وفد کے تمام مرد ممبران کو ترکی کی صدارتی ٹائی تحفے میں پیش کی جب کہ خواتین ارکان کو سکارٹ تحفہ میں دیا ۔ تمام ممبران نے شکریہ کے ساتھ ٹائی وصول کی تاہم پی ٹی آئی کے وفد میں ممبر منزہ حسن نے سکارف کی وصولی کے موقع پر ترک صدر سے درخواست کی وہ ایک ٹائی ان کی پارٹی کے سربراہ عمران خان کے لئے بھی تحفہ کریں اور ساتھ ہی عمران خان کی طرف سے فوجی انقلاب کی ناکامی پر مبارک باد کا پیغام بھی پہنچایا ۔ منزہ حسن کی درخواست پر ترک صدر نے عمران خان کے لئے بھی ٹائی کا تحفہ بھجوایا جو منزہ حسن نے بعد ازاں وطن واپسی پر بنی گالہ جا کر عمران خان کو پہنچایا ۔ مشاہد حسین سید کی قیادت میں ترکی جانے والے پارلیمانی وفد میں صاحبزادہ طارق اللہ ، طلحہ محمود، میرکبیر سمیت ستارہ ایاز ، سحر کامران اور منزہ حسن شامل تھیں۔ ۔۔۔(م د +ع ع )

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…