کوئٹہ حملہ،چین کا حیرت انگیز ردعمل،خطرناک پیش گوئی کردی

26  اکتوبر‬‮  2016

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )یہ توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ پاکستان کی ملکی سلامتی کی صورتحال میں مستقبل قریب میں کوئی تبدیلی رونما ہو گی،چین کے معروف تھنک ٹینک شنگھائی انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے سینئر عہدیدار ژاؤ گان چینگ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں چینی ردعمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملے کا ہدف اس کے اقتصادی منصوبے نہیں ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ژاؤ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے صوبے میں پیش آیا ہے جہاں سے پاک چین اقتصادی راہداری گزررہی ہے لیکن اس حملے میں سی پیک کو ہدف نہیں بنایا گیا ، یہ توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ پاکستان کی ملکی سلامتی کی صورتحال میں مستقبل قریب میں کوئی تبدیلی رونما ہو گی ۔ پاکستان 46ارب ڈالرز کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل عمل داری کے لئے پر عزم ہے جس سے نہ صرف جنوب مغربی صوبہ بلوچستان بلکہ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ سی پیک کو پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔دونوں ممالک کی قیادت ہر قیمت پر اسے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ایسے واقعات دونوں قیادتوں کے عزم اور ہمت کو متاثر نہیں کرسکتے ۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا پائلٹ منصوبہ ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…