یمن میں جنازے پر مبینہ حملہ،واقعہ کچھ اور ہی تھا؟عرب ٹی وی نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

11  اکتوبر‬‮  2016

صنعاء (این این آئی) حوثی باغیوں کی جانب سے ہفتے کے روز ایک جنازے میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں کی جگہ پر دھماکوں کے نشانات مٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے بعد دھماکوں کے نشانات مٹا دیے گئے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے ان حملوں کی جامع تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ کسی تحقیقاتی ٹیم کے جائے وقوعہ تک پہنچنے سے قبل دھماکوں نے نشانات مٹانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان حملوں میں خود حوثیوں ہی کا ہاتھ تھا۔عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حوثی باغیوں کی طرف سے دھماکوں کے مقام پر کھدائی کرنے کے بعد وہاں پر دھماکوں کے آثار اور نشانات مٹا دیے گئے ۔حوثیوں کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دومقامی قبیلوں خولان اور آل الرویشان نے دھماکوں کو انتہائی گھٹیا سازش قرار دیا ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جنازے پر بمباری کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے جنازے کے وقت اتحادی فوج کا کوئی طیارہ فضاء میں موجود نہیں تھا۔ دھماکوں کے دیگر اسباب کی بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…