اب تک کی سب سے بڑی تباہی ۔۔ امریکہ نے اہم اعلان کر دیا

11  اکتوبر‬‮  2016

واشنگٹن( آن لائن )امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا۔ ادھر ہیٹی میں ہلاکتوں اور تباہی کے بعد صدر نے ملک میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔جنوبی کیرولائنا سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل طوفان کے باعث ریاست میں شدید بارشیں ہوئیں ،جس کے نتیجے میں متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ریسکیو ٹیموں نے کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ مختلف حا دثات میں امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔میتھیو طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ہیٹی میں مچائی ،جہاں تقریبا 900 سے زائدافراد ہلاک ہوئے۔ ہیٹی کے صدر نے ہلاکتوں اور تباہی کے باعث تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ وسطی امریکہ میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ۔ شمالی کیرولینا میں تیز ہواؤں نے ہزاروں درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے،سیکڑوں چھتیں اڑگئیں، لاکھوں افراد سیلاب میں پھنس گئے، ہزاروں پروازیں منسوخسمندری طوفان میتھیو کی تیز ہوائیں امریکا کی ساحلی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد واپس سمندر میں داخل ہوگئی ہیں۔ فلوریڈا، شمالی و جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔ چاروں ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال ہے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکا کی ساحلی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ میتھیو کی تیز ہواؤں نے ریاست فلوریڈا اور جارجیا کے بعد شمالی کیرولینا میں تباہی برپا کردی۔ مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث شمالی کیرولینا میں سیلاب آگیا ہے۔ کچھ گاڑیاں بہہ جانے کی اطلاع ہے جبکہ گھروں کو نقصان پہنچنے اور حادثات کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہونے کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی کیرولینا میں تیز ہواؤں نے ہزاروں درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے،سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑگئیں لیکن طوفان کی شدت میں کمی نہیں آئی بل آخر تیز ہوائیں واپس سمندر میں داخل ہوگئیں۔ صرف شمالی کیرولینا میں لاکھوں افراد سیلاب میں پھنس گئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث لاکھوں افراد ایئرپورٹس پر محصورہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…