سعودی عرب نے حجاج کی آسانی کیلئے بہترین طریقہ متعارف کرادیا

28  اگست‬‮  2016

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت حج نے رش سے بچانے کے لیے حجاج کرام کے نئے روٹس جاری کردیئے ہیں، عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ سالوں کے دوران مجموعی طور پر پانچ میقاتوں پر حجاج کرام کا حجم کافی بڑھا رہا۔ بعض میقاتوں پر تو حجاج کرام کا بے انتہا دباؤ دیکھا گیا۔ تاہم اب ان ہی میقاتوں کے ذریعے گزرنے والوں کا رش کم ہوگیا ہے جس کی وجہ حجاج کرام کی آمد کے لیے دیگر علاقوں میں روٹ کی تبدیلی ہے۔سعودی وزارت حج کے ترجمان نے کہاکہ طائف میں الھدا کے راستے کے افتتاح نے ایک متوازی میقات بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو کہ اس وقت وادی محرم کے نام سے جانی جاتی ہے اس نئے مقام نے ریاض کے مشرق اور جنوبی علاقوں سے آنے والے حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ خلیج کے عرب ممالک کے بھی بہت سے حجاج کو اپنی طرف کھینچا ،ایک حج منتظم خالد حلبی نے بتایا کہ علماء کرام کے فتوؤں نے حجاج کرام کے لیے بہت سہولت پیدا کر دی ہے بالخصوص وہ حجاج جو فضائی سفر کے ذریعے آتے ہیں۔
یہ لوگ طیارے کے میقات کے متوازی ہونے پر طیارے میں احرام باندھ کر نیت کر سکتے ہیں۔حلبی کے مطابق اسلامی امور اور اوقاف کی وزارت نے ان میقاتوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں پر مستقل بنیادوں پر کام جاری ہے۔ یہ میقاتیں معاشی لحاظ سے بھی اہم مقامات شمار کی جاتی ہیں جہاں پر واقع دکانیں اور تجارتی مراکز وسیع پیمانے پر منافع کماتے ہیں اس لیے کہ یہاں سے حجاج کے قافلوں کے قافلے گزرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…