مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا، انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

10  اگست‬‮  2016

ممبئیّ ٓٓٓ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گیا،ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے وزیراعلی دیویندر فادناویس کو ذاکر نائیک کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی جس میں ان پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے وزیراعلی دیویندر فادناویس کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں ذاکر نائیک کی تحت چلنے والی آورگنائزیشن کی متعدد غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر وزیراعلی نے کہا کہ ممبئی پولیس نے حکومت کو ذاکر نائیک سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں ان پر متعدد الزامات لگائے گئے ہیں، ذاکر نائیک کی سربراہی میں چلنے والی آرگنائزیشن کی مختلف مشکوک سرگرمیوں کے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کچھ غیر قانونی سرگرمیاں بھی ذاکر نائیک سے جوڑی گئی ہیں، ‘مہاراشٹر کی حکومت اس رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور بعد ازاں اس کو ایم ایچ اے سے شیئر کردیا جائے گا، اور ان سے مشاورت کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ آیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہبھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ریسٹورانٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ذاکر نائیک کی تعلیمات سے متاثر تھے جس کے بعد مہاراشٹر کی پولیس نے مذہنی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ ذاکرنائیک ایک معروف اسلامی مذہبی اسکالر ہیں جو ممبئی میں قائم اسلامی ریسرچ فانڈیشن کے بانی ہیں تاہم ان پر برطانیہ اورکینیڈا میں مبینہ طور پر دیگر مذاہب کے خلاف مذہبی مخالفت کی تقریر کے باعث پابندی عائد ہے۔اس کے علاوہ ان کے پروگرام پیس ٹی وی پر حال ہی میں بنگلہ دیشی حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔تاہم ان سب کے باوجود ذاکر نائیک کی تقاریر اور تعلیمات سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں اور ان کو ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے فیس بک پر فالو کیا ہوا ہے جبکہ پیس ٹی وی کو دیکھنے والے افراد کی تعداد 20 کروڑ سے زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…