یورپی یونین سے علیحدگی کاریفرینڈم برطانیہ کی لیبر پارٹی کوبھی لے ڈوبا

26  جون‬‮  2016

برطانیہ(این این آئی)یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرینڈم کے بعد برطانیہ کی لیبر پارٹی میں ایک قسم کا سیاسی بحران نظر آنے لگا ٗ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن پر عدم اعتماد کے اظہار کے طور پر آدھی شیڈو کابینہ مستعفی ہونے کا امکان ہے خیال رہے کہ گذشتہ رات لیبر پارٹی کے سربراہ نے شیڈو کابینہ میں وزیرِ خارجہ کے فرائض سر انجام دینے والے ہلیری بن کو برطرف کر دیا تھا ہلیری بن کی بر طرفی کی وجہ ان کا وہ بیان بنا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جرمی کوربن بطور جماعت کے سربراہ ان کا اعتماد کھو بیٹھے ۔ہلیری بن کی برطرفی کے بعد شیڈو کابینہ کی ایک اور وزیر ہیڈی ایلکسزینڈر احتجاجاً مستعفی ہوگئی تھیں۔اطلاعات کے مطابق شیڈو کابینہ کے ان ارکان کا موقف ہے کہ حالیہ ریفرنڈم میں جرمی کوربن نے بے دلی سے مہم چلائی تھی اور ریفرنڈم میں جرمی کے موقف کی شکست کے بعد ان کو مستعفی ہو جانا چاہیے ٗپیر کو لیبر پارٹی کے ارکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے جرمی کوربن کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے الیکشن ہوتا ہے تو جرمی کوربن بھی اس میں حصہ لیں گے۔تاہم کچھ لیبر پارٹی کے ذرائع اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔دریں اثنا شیڈو کابینہ کے ایک رکن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جماعت کے سربراہ کے چناؤ کے لیے انتخاب ہو گا اور جرمی دوبارہ جیت جائیں گے۔ یہ سب بلکل غیر ضروری ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…