پٹھان کوٹ ،حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی ناک رگڑ دی،اندر کی بات بہت خطرناک ہے،مبصرین کا دعویٰ

5  جنوری‬‮  2016

نئی دہلی(نیوزڈیسک)پٹھان کوٹ ،حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی ناک رگڑ دی،اندر کی بات بہت خطرناک ہے،مبصرین کا دعویٰ،پٹھان کوٹ حملے کے تیسرے دن 6میں سے زندہ بچنےوالے دو حملہ آورائیرفورس عملے کے رہائشی علاقے میں جا بیٹھے ہیں، تو جرنل صاحب آپ کچھ چھپا تو نہیں رہے، کہیں اس رہائشی عمارت میں رہنے والے لوگ حملہ آوروںکے رحم و کرم پر تو نہیں، کہیں اس عمارت میں لوگوں کو یرغمال تو نہیں بنایاگیا،کہیں یرغمالی بھارتی فوج کے پیروں کی زنجیر تو نہیں بن گئے۔پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر حملے کرنے والے 6حملہ آور بھارتی فوج کا امتحان بن گئے، تین دنوں میں بھی بھارتی فوج آپریشن ختم نہیں کرسکی ،ابھی بھی دو حملہ آور زندہ ہیں جو کارروائیاں کررہے ہیں۔بھارتی فوج کہتی ہے کہ ایک کو مار دیا ، بچ جانے والا آخری حملہ آور اب تک فوج کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے۔6حملہ آوروں نے بھارت کی فوج کی ناک میں دم کردیا ، تازہ دم فوجیوں کے دستوں میں بھی اب اتنا دم باقی نہیں رہا ،کسی میں دم باقی ہے تو وہ ہیں حملہ آور،جو تین دن سے بھارتی فوجیوں کو تگنی کا ناچ نچا رہے ہیں۔فضائی اڈے پر حملے کے دو دن تک بھارتی فوج یہ فیصلہ نہیں کرپائی کہ آپریشن ختم ہوگیا یا جاری ہے، پھر تیسرے دن میڈیا پر آکر قبول کیا کہ دنیا کی تیسرے نمبر کی فوج تین دن میں بھی آپریشن ختم نہیں کرسکی۔پٹھان کوٹ حملے کے تیسرے دن 6میں سے زندہ بچنےوالے دو حملہ آورائیرفورس عملے کے رہائشی علاقے میں جا بیٹھے ہیں، تو جرنل صاحب آپ کچھ چھپا تو نہیں رہے، کہیں اس رہائشی عمارت میں رہنے والے لوگ حملہ آوروںکے رحم و کرم پر تو نہیں، کہیں اس عمارت میں لوگوں کو یرغمال تو نہیں بنایاگیا،کہیں یرغمالی بھارتی فوج کے پیروں کی زنجیر تو نہیں بن گئے۔بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ پورا دن گزرنے کے بعد دو میں سے ایک دہشت گرد ماراگیا ہے،لیکن اب بھی ایک دہشت گرد باقی ہے، جبکہ بھارتی فوج کے 7اہلکار مارے جاچکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…