طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں,طالبان نے تخار کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا

28  اکتوبر‬‮  2015

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبے تخار میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد طالبان نے صوبے کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں آنے والے زلزلے سے صوبے تخار کا دارالحکومت دارقند بھی متاثر ہوا اور اس سلسلے میں افغان طالبان کو سیکیورٹی مسائل کی وجہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں ہنگامی امداد پہنچانے میں مشکلات پیش آرہی تھی جس کے سبب طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی اور شدید جھڑپوں کے بعد آج صبح طالبان نے صوبہ تخار کے دارالحکومت پرقبضہ کرلیا ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق جھڑپوں کے دوران 12 پولیس اہلکاروںکو ہلاک کیا گیا اور کئی زخمی بھی ہوئے ¾ طالبان کے 2 ساتھی مارے گئے اور 3 ہی زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان میں آنے والے زلزلے سے 60 سے زائد افراد جاں بحق اور 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ زلزلے سے سیکڑوں گھر بھی متاثر ہوئے اور اس سلسلے میں افغان طالبان نے گزشتہ روز متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے افغان طالبان اس سے قبل افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر قبضہ کرکے کئی سرکاری عمارتیں اور افغان فورسز کے فوجی اڈوں اپنے قبضے میں لے لی تھی تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر شہر کا قبضہ چھوڑ دیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…