ایڈورڈ سنوڈن نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنا لیا، صرف سات ٹویٹس میں ساڑھے سات لاکھ فالوئرز بن گئے

30  ستمبر‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر اور ملک کی خفیہ معلومات منکشف کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے۔اپنے پہلے ٹویٹ میں انھوں نے لکھا ’کین یو ہ ہءئر می ناؤ؟‘ ( کیا اب آپ مجھے سن سکتے ہیں؟)اپنی پروفائل میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’میں نے پہلے حکومت کے لیے کام کرتا تھا۔ اب میں عوام کے لیے کام کرتا ہوں۔‘انہیں جلد ہی ایک ہزار فالوئرز بھی مل گئے۔خفیہ معلومات ظاہر کرنے پر ایڈورڈ سنوڈن کی امریکہ کو مطلوب ہیں وہ صرف ایک ٹویٹر صارف کے فالوئر بنے ہیں اور وہ ہے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے)۔اپنے دوسرے ٹویٹس میں انھوں نے مذاق میں لکھا ہے ’اب تو مریخ پر پانی مل گیا ہے! کیا آپ کو لگتا ہے وہ سرحد پر پاسپورٹ چیک کرتے ہوں گے؟‘سنوڈن کے ٹویٹر اکاؤنٹ کھولنے کے ایک گھنٹے بعد ٹویٹر نےsnowden اکاؤنٹ کی تصدیق کی اور سات ٹویٹس میں سنوڈن کے سات لاکھ 60 ہزار فالوئرز بن گئے۔2013 میں ایڈورڈ سنوڈن نے میڈیا میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے انٹرنیٹ اور فون ریکارڈز کی نگرانی کی تفصیلات منکشف کی تھیں اور اس کے بعد انھوں نے امریکہ چھوڑ دیا تھا۔ان کے اس انکشاف نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ چھوڑنے سے پہلے انھوں نے دس لاکھ ستر ہزار خفیہ دستاویز ڈاؤن لوڈ کر لی تھیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…