برطانوی ملکہ الزبتھ کی ‘نازی سلیوٹ’ کرتے ہوئے بچپن کی تصویر پر تنازع کھڑا ہو گیا

20  جولائی  2015

لندن(نیوزڈیسک)ایک برطانوی اخبار نے ملکہ الزبتھ دوم کی بچپن میں ‘نازی سلیوٹ’ کرتے ہوئے تصویر شائع کر دی ۔شاہی خاندان کا تصویر کی اشاعت پر مایوسی اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے شاہی خاندان کی 1926ئی ویڈیو سے حاصل کی گئی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں ملکہ ملکہ الزبتھ دوم اپنے خاندان کے ہمراہ موجود ہیں اور مشہور نازی سلیوٹ کر رہی ہیں۔ اْس وقت ملکہ الزبتھ کی عمر تقریبا سات برس تھی۔ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں ملکہ الزبتھ کی والدہ بھی نازیوں کی طرح اپنے دائیں ہاتھ کو ایک مخصوص انداز میں ہوا میں لہراتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ تصویر بیس سیکنڈ دورانیے کی ایک ایسی بلیک اینڈ وائٹ فیملی ویڈیو سے لی گئی ہے جو 1933ء یا 1934ء میں اْس وقت سکاٹ لینڈ میں واقع شاہی خاندان کی بالمورل سٹیٹ میں فلمائی گئی تھی۔ اس فلم میں شہزادی الزبتھ اپنی بہن شہزادی مارگریٹ اور والدہ کے ساتھ کھیل رہی ہیں جبکہ ان کے انکل اور مستقبل کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم بھی ان کے ساتھ ہیں جو بظاہر ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ شاہی خاندان نے اس تصویر کی اشاعت پر سخت ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن امر ہے کہ ملکہ الزبتھ کے ذاتی زندگی کا یوں غلط استعمال کیا گیا ہے۔ شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ جب یہ تصویر لی گئی تھی، اس وقت ملکہ الزبتھ انتہائی کم عمر تھیں اور انہیں’نازی سلیوٹ’ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…