دنیا کا وہ ملک جہاں لوگ اپنے گھروں کے دروازے بند کرنا پسند نہیں کرتے

18  جولائی  2015

ویڈوز(نیوزڈیسک)دنیا کا وہ ملک جہاں لوگ اپنے گھروں کے دروازے بند کرنا پسند نہیں کرتے . لکٹنسٹائن آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان واقع پہاڑی سلسلے میں ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کا کل رقبہ 160مربع کلومیٹر ہے۔ لکٹنسٹائن شاید دنیا کا وہ پرامن ترین ملک ہے جہاں جرائم کی شرح اس قدر کم ہے کہ لوگ اپنے گھر کے دروازے ہی بند نہیں کرتے، کیونکہ انہیں چوری کا خوف نہیں ہوتا۔ لکٹنسٹائن میں 9سال سے کوئی قتل نہیں ہوا،آخری بار 2007ء میں ایک پولیس آفیسر کو قتل کیا گیا تھا۔ 1970ء اس ملک کے عوام قومیت کے نظریئے پر عمل پیرا ہوئے، تب سے یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور لیے ملک کی جیلیں بھی اکثر خالی ہی رہتی ہیں اور شاذونادر ہی ان میں کسی شخص کو قید کیا جاتا ہے۔ یہاں جس شخص کو2سال سے زیادہ قید کی سزا ہو اسے آسٹریا منتقل کر دیا جاتا ہے۔ 2007ء میں پولیس آفیسر کے قتل سے قبل پولیس اہلکاروں کے پاس اسلحہ بھی نہیں ہوتا تھا، لیکن اب انہیں مسلح کر دیا گیا ہے۔ لکٹنسٹائن میں 91پولیس آفیسر ہیں جبکہ 34افراد پر مشتمل سویلین سٹاف ہے، یعنی اس ملک میں کل 125سرکاری ملازمین ہیں۔ ایک بار جب لکٹنسٹائن نے انگلینڈ کو ایک فٹ بال میچ میں ہرادیاتھا تب انہیں اس فتح کے بعد ممکنہ افراتفری سے نمٹنے کے لیے آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سے 300پولیس اہلکار منگوانے پڑے تھے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…