ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہرہ ،تصادم ،3 افراد گرفتار

2  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہانگ کانگ میں چین کے خلاف ایک مظاہرے کے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم , 3 افراد  گرفتار ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ان تاجروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہانگ کانگ سے اشیا خرید کا بھاری منافع پر چین میں فروخت کرتے ہیں۔چین کے یہ تاجر ہانگ کانگ سے مال خرید کر یوئن لانگ کے راستے چین منتقل کرتے ہیں جن کی نقل و حرکت اور ساز و سامان کے سبب یوئن لانگ کے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے۔ مظاہرے کے شرکا ایسے تاجروں کے ویزے منسوخ کرنے کے حق میں اور چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔مظاہرے کے شرکا نے رکاوٹیں کھڑی کرکے علاقے کی مرکزی سڑک بھی بند کردی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر مرچوں کا اسپرے کیا جس کے دوران مظاہرین اور پولیس کے اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے پر تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ہانگ کانگ میں حالیہ مہینوں کے دوران چین مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب چین کے باشندوں کی ہانگ کانگ آمد بہت کم ہوگئی ہے۔چین کے زیرِ انتظام نیم خود مختار علاقے ہانگ کانگ کے کئی حلقے علاقے کے انتظامی معاملات میں چین کی مداخلت سے نالاں ہیں اور سیاسی اور انتظامی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…