شادی سے مردوں کی صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

9  مارچ‬‮  2024

مکوآنہ (این این آئی)شادی کے بعد خواتین کے مقابلے میں مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنس کی اس تحقیق میں 1989 سے 2015 کے دوران ہونے والے چائنا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی سے مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان 5.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ موٹاپے کا خطرہ ڈھائی فیصد زیادہ ہوتا ہیتحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد مردوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان اس لیے بڑھتا ہے کہ وہ زیادہ کھانے لگتے ہیں جبکہ ورزش کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی کے بعد 5 سال کے اندر مردوں کے جسمانی وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔البتہ خواتین میں اس حوالے سے کوئی خاص فرق دریافت نہیں ہوا۔

محققین نے بتایا کہ عمر میں اضافے کے ساتھ مردوں میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تو شادی کے بعد انہیں صحت بخش غذاؤں کے استعمال اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہی بتایا گیا تھا کہ تنہا رہنے والوں کے مقابلے میں شادی شدہ افراد کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔8 ہزار سے زیادہ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی کے اولین 5 سال کے دوران خواتین کے اوسط وزن میں 10 کلو گرام اضافہ ہو جاتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اپنی شادی سے خوش نوبیاہتا جوڑوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہیتحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر شادی کے بعد شوہر یا بیوی میں سے کوئی موٹاپے کا شکار ہو جائے تو اس بات کا امکان 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے کہ اس کے شریک حیات کو بھی موٹاپے کا سامنا ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…