سعودی عرب میں کھجوروں کا 200 سال پرانا باغ سیاحوں کی توجہ کا مرکز یہ باغ کتنے ہزار مربع میٹر پرپھیلا ہوا ہے؟ جانئے

21  اگست‬‮  2019

بریدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر بریدہ میں واقع ایک کھجوروں کا ایک تاریخی باغ مقامی میلے کے شرکاء کی توجہ کا خاص مرکز بن گیا۔ تاریخی ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ کھجوروں کا یہ باغ 200 سال پرانا ہے۔ اس میں کھجور کے سیکڑوں فلک بوس پھل دار درخت موجود ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جنوبی الصباخ کالونی میں واقع یہ باغ 70ہزار مربع میٹر پرپھیلا ہوا ہے۔ اس باغ کو مقامی لوگوں کی پبلک بیٹھک بھی قرار دیا گیا تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ علاقے کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بریدہ کھجور

میلے میں بڑی تعداد میں لوگ کھجوریں خریدنے آتے ہیں۔ یہ میلہ سعودی عرب میں کھجوروں کا شہر کہلاتا ہے۔ میلے میں کجھوروں کی خریدو فروخت کیساتھ ساتھ کئی دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں کو حکومت، فلاحی اداروں اور سماجی بہبود کی تنظیموں کا تعاون حاصل ہوتا ہے۔میلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور المشطی نے کہا کہ بریدہ میلے میں کھجوروں کے خریداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں شہری دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے یا ان سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…