بھارت کے نااہل رکن پارلیمنٹ 22 کروڑ کی گاڑی کے مالک بن گئے

19  اگست‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے نااہل رکن پارلیمنٹ 22 کروڑ کی گاڑی کے مالک بن گئے،رولس رائس فینٹم (ہشتم) کار انڈیا میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے جس کی قیمت 22 کروڑ روپے بنتی ہے۔یاد رہے کہ کرناٹک میں ہوسکوٹے سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی ایم ٹی بی ناگاراج کو گذشتہ دنوں کرناٹک اسمبلی کے سپیکر کے ذریعے پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خریدار

کی خواہش کے مطابق تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔ بہرحال یہ معلوم نہیں کہ ایم بی ٹی ناگ راج نے اس میں کسی قسم کی تبدیلی کرائی ہے یا کوئی اضافی سہولت بھی حاصل کی ہے۔ناگراج نے انتخابات سے قبل ایک ہزار کروڑ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے تھے جس سے ان کی اتنی مہنگی گاڑی خریدنے کی اہلیت واضح ہوتی ہے لیکن ان کے ناقدین کا خیال ہے کہ اتنی مہنگی کار کی خریداری دراصل اس پیسے سے ہی ممکن ہوسکی ہے جو بی جے پی نے انھیں اپنی پارٹی کے خلاف جانے کے لیے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…