امریکی خاتون کو بچے کی شکایت پر جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

2  جون‬‮  2019

میری لینڈ (این این آئی)امریکی ریاست میری لینڈ میں 37سالہ خاتون کو شاپنگ کے دوران لاپرواہی برتنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔بچے نے ماں کی شکایت لگا کر پولیس سے گرفتارکرا دیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس کو فون کال موصول ہوئی جس میں بچے نے بتایا کہ اس کی والد ہ اس سمیت 7 بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کرشاپنگ کرنے چلی گئی ہے۔4سالہ بچہ پولیس کو اپنی صحیح جگہ نہیں بتاسکا تاہم پولیس نے کال ٹریس

کرکے گاڑی کاپتا لگایا، جہاں سخت گرمی میں پولیس اہلکاروں نے 7بچوں کو گاڑی میں بند پایا۔حکام کے مطابق گاڑی میں موجود بچوں کی عمریں 2سے4سال کے درمیان تھیں جو کہ 20 منٹ سے گاڑی کے اندر بند تھے۔گاڑی کی مالکن اور2بچوں کی ماں پولیس کے پہنچنے کے10 منٹ بعد پہنچی جس پر اسے گرفتار کرلیاگیا۔مقامی پولیس کے مطابق گاڑی میں 8سال سے کم عمر بچوں کو اکیلاچھوڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…